بارش سے متاثرہ ہر ضلعے کو 50کروڑ فوری جاری کرنے کا حکم
ضرورت پڑنے پر مزید رقم بھی دی جائے گی، قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس
لاہور:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بارش سے متاثرہ اضلاع کشمور، کندھ کوٹ، جیکب آباد ، خیرپور ، سکھر ، گھوٹکی اور شکارپور کو فوری طور پر 50, 50 کروڑ روپے جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس ضمن میں ایک اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں مذکورہ 6 اضلاع میں بارش سے ہونے والی تباہی پر غور و غوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین کی امداد کے لیے فوری طور پر محکمہ خزانہ مذکورہ رقم جاری کرے اور ضرورت پڑنے پر مزید رقم جاری کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
دریں اثنا وفاقی وزیر دفاع سید نوید قمر نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال ، ترقیاتی سرگرمیوں اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انھیں یقین دلایا کہ منصوبوں کے لیے جلد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔