اسلام آباد میں غیررجسٹرڈ اداروں پر سیلاب زدگان کے لیے عطیات جمع کرنے پر پابندی
عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کے منظور شدہ کیمپس پر ہی عطیات جمع کروائیں، ڈپٹی کمشنر
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے غیررجسٹرڈ اداروں پر سیلاب زدگان کے لیے امداد جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ رجسٹرڈ اداروں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپس کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کو ذاتی حثیت میں امدادی کیمپ نہیں لگانے کی اجازت نہیں ہے، اگر کسی نے حکم کی خلاف ورزی کی تو اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بغیر اجازت اور بغیر رجسٹریشن اداروں کے علاوہ کیمپس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد حکومت کے منظور شدہ کیمپس پر عطیہ کریں۔