قلات میں 47 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے بعد شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل کر کھلے مقامات پر چلے گئے
بلوچستان کے شہر قلات سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قلات شہر کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے 15 کلومیٹر دور جنوب تھا جبکہ گہرائی 36 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کی جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقام کی طرف چلے گئے۔
زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی۔