اے ڈی بی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے 30 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دیدی
خوراک کے سامان، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی خریداری کیلیے فنڈ فراہم کیا جائے گا
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 30 لاکھ ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (اے پی ڈی آر ایف) سے مالی اعانت فراہم کی جانے والی یہ گرانٹ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے خوراک کے سامان، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی خریداری کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔
ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ ایک خصوصی فنڈ ہے جو قدرتی خطرات سے پیدا ہونے والی آفات سے متاثرہ اے ڈی بی کے ترقی پذیر رکن ممالک کو تیزی سے گرانٹ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔
اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطیٰ اور مغربی ایشیا یوگینی زوکوف نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اس قدرتی آفت کے تباہ کن اثرات پر قابو پانے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کے لیے حکومت اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کے لیے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا کہ ہماری ٹیم طویل مدتی بحالی کی کوششوں میں مدد کرنے اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے میں بھی مدد کر رہی ہے۔