حقیقی آزادی کی تحریک میں قانون کی حکمرانی کیلیے جدوجہد کرنی ہے عمران خان

ہمیں 75 سالوں میں پہلی بار ایک موقع ملا ہے کہ ہم ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرا سکیں، عمران خان کا یوتھ کنونشن سے خطاب

فوٹو پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ملک میں انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں، حقیقی آزادی کی تحریک میں قانون کی حکمرانی کیلیے جدوجہد کرنی ہے۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، ہمیں 75 سالوں میں پہلی بار ایک موقع ملا ہے کہ ہم ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرسکیں۔


سابق وزیراعطم نے کہا کہ تحریک پاکستان میں جو جدوجہد ہوئی اسکی وجہ سے ہم غلامی میں نہیں گئے، اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو حقیقی طور پر آزاد کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں انصاف، قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑرہے ہیں، بڑے ڈاکو چوری کرتے ہیں اور پھر بلیک میل کرکے این آر او لیتے ہیں، چوروں نے آتے ساتھ ہی 1100 ارب روپے پر ڈاکا مارا، انھوں نے آتے ساتھ ہی اسمبلی سے ترامیم کرائیں، قوم کا چوری کیا گیا 1100 ارب روپے معاف کرایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک میں وہ قانون چاہتے ہیں جو طاقتور اور کمزور کیلئے ایک ہو، یہ نہیں ہونا چاہیے کمزور جیل میں اور طاقتور انصاف کے کٹہرے میں نہ کھڑا ہو، انصاف لوگوں کو آزاد کرتا ہے، حقیقی آزادی کی تحریک میں قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔
Load Next Story