ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کر گیا 219 نئے کیسز رپورٹ


24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)
COVID-19 Statistics 01 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,628
Positive Cases: 219
Positivity %: 1.24%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 117
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 219 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ایک مریض انتقال کرگیا، جس کا تعلق سندھ سے تھا۔
کورونا سے متعلق تازہ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح 1.24 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 117 کی حالت تشویش ناک ہے۔