ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کر گیا 219 نئے کیسز رپورٹ
24 گھنٹوں میں 219 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے، 117 کی حالت تشویش ناک ہے
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کرگیا جب کہ 219 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔
COVID-19 Statistics 01 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,628
Positive Cases: 219
Positivity %: 1.24%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 117
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 219 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ایک مریض انتقال کرگیا، جس کا تعلق سندھ سے تھا۔
کورونا سے متعلق تازہ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح 1.24 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 117 کی حالت تشویش ناک ہے۔