اگر شاہین آفریدی آئی پی ایل کا حصہ ہوتے تو 15 کروڑ تک نیلام ہوتے بھارتی اسپنر

آفریدی کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کے پاس بہترین پیسرز موجود ہیں، روی چندران ایشون

(فوٹو: ایکسپریس ویب) آفریدی کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کے پاس بہترین پیسرز موجود ہیں، روی چندران ایشون

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر روی چندران ایشون نے کہا ہے کہ اگر شاہین شاہ آفریدی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ڈرافٹنگ میں 14 سے 15 کروڑ میں نیلام ہوتے۔

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اسپنر نے کہا کہ انجری کے شکار شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کے پاس بہترین پیسرز موجود ہیں، تمام بالرز مسلسل 140 سے 145 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا دنیا کی کسی اور ٹیم کے پاس فاسٹ باؤلرز کا اتنا بھرپور بیک اپ ہے، ہاکستان ہمیشہ سے ایسی ٹیم رہی ہے جہاں فاسٹ بولرز کا بھرپور ٹیلنٹ موجود ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: انجری کے باعث شاہین آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر


واضح رہے کہ ایشیاکپ میں ایشون بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم انہیں پاکستان اور ہانگ کانگ کے خلاف پہلے دو میچوں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شاہین کے معاملے میں مجرمانہ غفلت کا الزام عائد

 

یاد رہے کہ 2008 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں پاکستانی کھلاڑی شریک ہوئے تھے لیکن سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کرکٹرز دوبارہ ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکے۔
Load Next Story