آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان جمالی پہنچ گئے
آرمی کے ہیلی کاپٹرز 157 پروازوں کے دوران 1000 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرچکے ہیں، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان جمالی پہنچ گئے، وہ آج پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف آج ڈیرہ اسماعیل خان اور روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ سیلاب متاثرین کی دادرسی کے لئے پاک فوج کی ہیلپ لائن سروس خدمات میں کوشاں ہے۔
خیبر پختون خوا کے لئے آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن 1125 اور دیگر علاقوں کے لئے 1135 کام کررہی ہیں، کوئی بھی شہری آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے 157 پروازوں کے دوران 1080 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے کہ جبکہ 72 ٹن امدادی سامان بھی فراہم کیا۔
پاک فوج ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران متاثرہ علاقوں سے اب تک 50 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرچکی ہے جبکہ مختلف میڈیکل کیمپس میں 51 ہزار سے زیادہ مریضوں کا علاج معالجے سمیت 2 سے 3 روز کی مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔