سری لنکا کو میچ میں دو وکٹوں سے فتح بنگلہ دیش ایشیا کپ سے باہر

بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 184 رنز ہدف دیا تھا

فوٹو : اے ایف پی

ایشیا کپ 2022 کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بنگال ٹائیگرز ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، اہم میچ میں شکست کے بعد بنگلہ دیش ایشیا کپ سے باہر ہوگیا ہے۔

کوسال مینڈس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ داسن شاناکا نے 45 رنز بنائے۔ بقیہ کھلاڑیوں میں اوپنر پتھم نسانکا 20 رنز، چارتھ اسالنکا ایکرن، دانوشکا گناتھیلاکا 11، بھانوکا راجا پاکسے دو رنز، وینندو ہسرنگا دو رنز اور چمیکا کرونارتنے 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عبادت حسین نے تین اور تسکین احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر سب سے بڑا اسکور کیا گیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم نے آخری 10 اوورز میں 98 رنز بنائے۔




بنگلہ دیش کے اوپنر شبیر رحمان پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے اسکے بعد اوپنر مہدی حسن میراز 38، مشفق الرحیم 4 رنز، کپتان شکیب الحسن 24 رنز، عفیف حسین 39 رنز، محمود اللہ 27 رنز اور مہدی حسن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ اہم ہے کیونکہ میچ میں شکست سے ایک ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ گروپ بی سے افغانستان کی ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

سری لنکا

دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، اشین بندارا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا۔

بنگلہ دیش

شبیر رحمان، مصدق حسین، کپتان شکیب الحسن، مصتفیض الرحمان، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، عفیف حسین، مہدی حسن، تسکین احمد، عبادت حسین، مصتفیض الرحمان۔
Load Next Story