پاکستانی سیلاب متاثرین دنیا کی مدد کے منتظر ہیں بیلا حدید
متاثرہ علاقوں کا معاشی ڈھانچہ بکھر چکا ہے اور وہاں کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے دنیا کو آگے آنا پڑے گا، سپر ماڈل
امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے پاکستان میں سیلابی تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔
بیلا حدید نے انسٹاگرام پر پاکستان میں سیلاب کی تباہیوں سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے یونیسیف سمیت دیگر اداروں کی جانب سے شیئر کردہ متاثرین کی تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب کا سامنا کر رہا ہے اور وہاں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان کے چاروں صوبوں میں سیلاب سے تباہی آئی ہے اور وہاں ایک ہزار سے زائد لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر بچے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ سیلاب سے 8 لاکھ مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں ایکڑ پر مشتمل فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔
متاثرہ علاقوں کا معاشی ڈھانچہ بکھر چکا ہے اور وہاں کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے دنیا کو آگے آنا پڑے گا۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستانی سیلاب متاثرین دنیا کی مدد کے منتظر ہیں اور ہم سب کو ان کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔
بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے آسان طریقے بھی بتائے اور مداحوں کو بتایا کہ ان کے عطیہ کردہ محض ڈھائی ڈالر سے حاملہ عورت اور کم عمر بچے کو خوراک فراہم کرنے کا پیکٹ آ سکتا ہے۔ محض 12 ڈالر سے ایک خاندان کی خواتین کی ماہواری کے پیڈز، سینیٹائزر، ہینڈ واش اور دیگر حفظان صحت کے سامان کا پورا پیکٹ آ سکتا ہے جو تین مہینے تک چل سکتا ہے۔
بیلا حدید نے لکھا کہ لوگوں کی جانب سے عطیہ کردہ محض 55 امریکی ڈالر سے غذائی قلت کے شکار بچوں اور خواتین کے لیے 6 سے 8 ہفتوں کی خوراک خریدی جا سکتی ہے۔