ناپا کے انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول سے پاکستانی تھیٹر کو عروج ملا ساجد حسن

کراچی میں تھیٹر کی بحالی اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں، ساجد خان

کراچی میں تھیٹر کی بحالی اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں، ساجد خان فوٹو:فائل

PESHAWAR:
ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے اداکار ڈائریکٹر ساجد حسن نے کہا کہ کراچی میں تھیٹر کی بحالی اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں۔کراچی کے عوام اچھا اور معیاری تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں، ناپا نے تھیٹر کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے حال ہی میں جو کوشش کی ہے۔


اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور اسے بے حد سراہا گیا ہے، غیر ملکی ڈرامہ گروپ کی پاکستان آمد سے دنیا بھر میں ایک اچھا پیغام جائے گا، بھارت کے نامور گروپ نے پاکستان میں تھیٹر فیسٹیول کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تھیٹر دیکھنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جو تھیٹر سے لگائو رکھتے ہیں، انٹرنشنل تھیٹر فیسٹیول سے دنیا بھر میں پاکستانی تھیٹر کا وقار بلند ہوا اب دیگر ممالک کے لوگ بھی پاکستان آکر تھیٹر کریں گے، یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی انھوں نے کہا وہ جلد نئی فلم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جلد اس کی کاسٹ کا اعلان کردیا جائے گا۔
Load Next Story