فلم ’’دنیا‘‘ کو باکس آفس پر اچھا رسپانس مل رہاہے عبداللہ چلی
فلموں میں ہیجڑوں کا کردار ہوتا تھا مگر یہ ان پر بنائی جانیوالی پہلی پاکستانی فلم ہے
فلم ''دنیا'' کو باکس آفس پر اچھا رسپانس مل رہا ہے جسے دیکھنے کے لیے فیملیوں کے ساتھ ہیجڑے بھی کثیر تعداد میں آرہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار نغمہ نگار ، رائٹر اور فلمساز ایم عبداللہ چلی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلموں میں ہیجڑوں کے کردار تو ضرور شامل ہوتے ہیں مگر ان کو مرکزی کردار میں لے کر فلم نہیں بنائی گئی۔ یہ ہیجڑوں پر بنائی جانیوالی پہلی پاکستانی فلم ہے۔جس میں شفقت چیمہ نے اپنے بہترین پرفارمنس سے فلم بینوں کے دل موہ لیے ہیں جب کہ دیگرفنکاروں معمر رانا ، صائمہ ، نرگس ، سہیل احمد ، نیئر اعجاز نے بھی اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے۔
ایم عبداللہ نے کہا کہ اچھی اورمعیاری فلم بنانے کے لیے ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے اور میں اپنے ساری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے بھرپور تعاون کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ''دنیا'' کو جس طرح سے رسپانس مل رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے معاون فلمساز شہزاد منور کے ساتھ مل کر ایک نئی فیملی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے اسکرپٹ اور کاسٹنگ سمیت دیگر معاملات کو جلد ہی فائنل کرلیا جائے گا ۔