وہ وقت دور نہیں جب کاروبار بند اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے شیخ رشید

سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے, دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں

حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا، سابق وزیر داخلہ (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ وقت دُور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند ہوں گی اور لوگ سڑکوں پر آ سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے۔کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔

 
Load Next Story