محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

آج رات سے منگل تک اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال و دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

آج رات سے منگل تک اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال و دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

آج رات سے منگل تک آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ، اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات نے اٹک ، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی۔ اتوار اور پیر کو دیر ،کوہستان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سال ملک میں مون سون بارشوں کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان موسمی تبدیلیوں کا شکار ہے۔
Load Next Story