لاہور کالعدم تنظیموں پر سیلاب زدگان کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے پر پابندی
پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ اورشیڈول الیون بی کے تحت لگائی گئی ہے، خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی ہدایت
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سکیورٹی کی جانب سے کالعدم تنظیموں پر سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 48 کالعدم تنظیموں کی فہرست متعلقہ پولیس افسران کو بھجوا دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کالعدم تنظیم سیلاب زدگان کے نام پر چندہ جمع کرنے کے لیے کیمپ لگائے تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ یہ پابندی انسداد دہشت گردی کےایکٹ اورشیڈول الیون بی کے تحت لگائی گئی ہے۔