بھارتی بیٹرز کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاؤں گا حارث رﺅف
بھارت کیخلاف پہلے میچ میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی تھی،دوسرے میں اپنی بہترین کوشش کرینگے،حارث رﺅف
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف بھارتی بیٹرز کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔
دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ بھارت کیخلاف پہلے میچ میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی تھی،دوسرے میں اپنی بہترین کوشش کریں گے، تمام کھلاڑی اچھے ردھم میں نظر آرہے ہیں، ٹیم پلان کے مطابق کارکردگی دکھانے کیلیے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے بیٹرز فارم حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: انجری کے باعث شاہین آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ نیدرلینڈز کا دورہ مکمل کرتے ہی ایشیا کپ کیلیے یواے ای آگئے تھے، موسم کی فوری تبدیلی کے باعث کچھ کھلاڑی انجریز کا شکار ہورہے ہیں۔
حارث رﺅف نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں بولنگ میں تھوڑی دقت بھی ہوئی، میڈیکل ٹیم نے صورتحال کا مقابلہ کرنے میں خاصی مدد کی ہے،بہرحال اب پرفارم کرنے کیلیے تیار ہیں،اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔