نگران وزیراعظم7یا9 ناموں پرمشاورت کررہے ہیںاحسن اقبال

ہمارے پاس عبوری سیٹ اپ کیلیے کوئی نام نہیں آیا:شفقت محمود’’کل تک‘‘میں گفتگو

ہمارے پاس عبوری سیٹ اپ کیلیے کوئی نام نہیں آیا:شفقت محمود’’کل تک‘‘میں گفتگو، فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ہم نگران وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوںکے اتفاق رائے سے لاناچاہتے ہیں ہم 7 یا9 کے قریب ناموں پرمشاورت کررہے ہیں ۔


نگران سیٹ اپ قائم کرنے میں کافی وقت درکارہے۔پروگرام کل تک میں اینکرپرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ 20 ویں ترمیم کے تحت تمام سیاسی جماعتوں سے اتفاق رائے نہ کرنے کی گنجائش ہی نہیں ہے،یاتوحکومت مشاورت کرے گی اگرنہیں کریگی توچیف الیکشن کمشنرعبوری سیٹ اپ قائم کردے گاجس پرتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی پچھلے چھ ہفتوں کی تقریریں دیکھ لیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے ان میں راجہ ریاض بول رہاہے پیپلزپارٹی اورعمران خان ایک ہی زبان بول رہے ہیں۔

وزیرمملکت برائے پانی وبجلی تسنیم احمد قریشی نے کہاکہ ابھی پارلیمنٹ کے چھ ماہ باقی ہیں اس میں عبوری سیٹ اپ کا مرحلہ اتفاق رائے سے طے کرلیا جائے گا۔بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں سندھ میں ضرورت تھی وہاں پراس سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہم دیگرصوبوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے حالات وواقعات کے مطابق الیکشن کرائیں۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاکہ ن لیگ کی طرف سے ہمارے پاس عبوری سیٹ اپ کے لیے کوئی نام نہیں آیا اگرہمارے پاس کوئی تجویزآئی تو ہم اس پرمشاورت کرنے کے لیے تیارہیں۔
Load Next Story