پکوڑے کھانے کے شوقین برطانوی جوڑے نے بچے کا نام پکوڑا رکھ دیا

نومولود کے والدین ہر شام ریسٹورینٹ میں چائے کے ساتھ پکوڑے کھانے آتے تھے

بچے کا نام پکوڑا رکھنے پر سوشل میڈیا صارفین مزے مزے کے کمنٹس کیئے، فوٹو: فیسبک

برطانیہ میں پکوڑے کے کھانے کے شوقین والدین نے اپنے نومولود کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ریسٹورینٹ '' دی کیپٹن ٹیبل'' میں چائے کے ساتھ پکوڑے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ ریسٹورینٹ پاکستانی اور بھارتی شہریوں میں تو کافی مقبول ہے ہی لیکن مقامی شہری بھی پکوڑے کھانے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

اس ریسٹورینٹ میں باقاعدگی سے چائے پکوڑا کھانے کے لیے آنے والے ایک برطانوی جوڑے کے یہاں بچے کی ولادت ہوئی جس پر پکوڑے کے ان دیوانوں نے اپنے نومولود کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا۔


اس دلچسپ بات کا انکشاف ریسٹورینٹ کے بھارتی مالک نے سوشل میڈیا پر ریسٹورینٹ کے پیج پر کیا جس پر صارفین نے مزے مزے کے کمنٹس کیے۔

ایک نہ لکھا کہ ہر شام چائے کے ساتھ اب یہ بچہ (پکوڑا) ہوا کرے گا جب کہ ایک اور صارف نے اپنے بچوں کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ میرے دو بچے ہیں۔۔ چکن اور تکا۔

اسی طرح ایک خاتون صارف اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوئی لکھتی ہے کہ حمل کے دوران کھانے کے لیے میری پسندیدہ چیزیں کیلے اور تربوز تھے لیکن میں نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور بچوں کا نام کیلا یا تربوز نہیں رکھا۔

ایک اور صارف نے اپنے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرا بچہ ہے اور اس کا نام چکن بال ہے کیوں کہ یہ میں شوق سے کھاتا ہوں۔
Load Next Story