قطر فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی رضاکار بھی خدمات انجام دیں گے
19 سالہ اریبا فیصل سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی والنٹیئرز بھی شامل
قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کو کامیاب بنانے کے لیے 20 ہزار رضاکار بھی خدمات انجام دیں گے، جن کی ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں 19 سالہ اریبا فیصل سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی والنٹیئرز بھی شامل ہیں۔
قطر میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی زیادہ تر والنٹیئرز نے خود کو فیفا کے ساتھ رجسٹرد کروا رکھا ہے۔ پانچ لاکھ میں سے منتخب ہونے والے پاکستانیوں کی جانب سے اب رول قبول کرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے سرگرم فیفا والنٹیئر رانا کاشف نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ روڈ ٹو قطر سپریم کمیٹی آف لیگسی میں پاکستانی اریبا فیصل اور علی شان کو باقاعدہ طور پر ایک برینڈ ممبر کے طورپر شامل کیا اور گزشتہ رات ہونے والی تقریب میں فیفا قطر کے سی ای او نے پاکستان کے والنٹیئر کو خصوصاً صراحا جو ہم سب کے لیے ایک اعزاز ہے۔
گزشتہ برس عرب کپ میں پاکستانیوں نے ذمہ داریاں نبھا کر نام کمایا تھا اور اب پاکستانی والنٹیئرز فیفا ورلڈکپ میں ایکشن میں ہوں گے۔ اس کا تمام تر کریڈٹ قطر کے پائینیر والنٹیئرز کو جاتا ہے جنہوں نے پاکستانیوں کو راغب کیا کہ وہ بھی فیفا ورلڈکپ میں اپنا کردار ادا کرکے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
رانا کاشف نے بتایا کہ پاکستانی والنٹیئرز قطر کے نام سے ہم نے ایک فیس بک گروپ بنا رکھا ہے، اس گروپ کے پائینیر والنٹیئرز میں فہد اسمعاعیل، قیصر انور، کامران خان تر کئی، علی رضا، علی شان، نوید طاہر خیلی، راحیل حبیب، اعجاز، فیصل ہمایوں، احمد، عبدالباسط، شیزار، ذیشان، دل زک، رانا انور، علی جواد ناصر، حسن علی، امیر عباسی، خالد خنان، عتیق الرشید، ادریس اسمعاعیل، علی خان، عبداللہ، غلام، عبدالحلیم آفریدی، امجد اکبر اور دوسرے لوگ بہت متحرک ہیں۔
فیفا والنٹیئر نے کہاکہ ہم سب نے انفرادی طور پر لوگوں کو قائل کیا ہے کہ ہمیں دنیا کے مقبول ترین کھیل کا حصہ بنانے کا اس سے سنہری موقع نہیں مل سکتا۔ فیفا ورلڈکپ میں 32 ٹیموں کے درمیان 64 میچز ہوں گے جو آٹھ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا حصہ بننے والے والنٹیئرز کو 30 مخلتف رول دیے جائیں گے، دنیا بھر سے پانچ لاکھ لوگوں نے اس میں رجسٹریشن کروائی تھی۔
رانا کاشف نے اپیل کی کہ وہ لوگ جو پاکستان میں مقیم ہیں اور ان کو فیفا کی جانب سے والنٹیئرز رول بھجوائے گئے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ جلد سے جلد اس کو قبول کریں، بصورت دیگر کوئی اور ملک کے لوگ یہ جگہ سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں پاکستانی فٹبال سے کھیلا جا رہا ہے تو دوسری طرف سیکیورٹی کی ذمہ داری بھی پاک فوج نبھائے گی۔