اے این ایف نے منشیات اسمگنگ کی کوشش ناکام بناکر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا
ملزمان کے قبضے سے 30 کلو گرام چرس، 15 کلو 6 سو گرام افیون اور آدھا کلو گرام آئس برآمد ہوئی، اے این ایف
انسداد منشیات فورس نے مُلک بھر میں مختلف کارروائیوِں میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف کی جانب سے منشیات اسمگلرز کے خلاف اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ٹرک کو روک کر چیک کیا گیا تو ڈرائیونگ سیٹ کے پیچھے خفیہ خانوں میں چھپائی گی 30 کلو گرام چرس، 15 کلو 6 سو گرام افیون اور آدھا کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔
انسداد منشیات فورس نے بھاری مقدات میں منشیات برآمد ہونے پر ٹرک سوار دو مُلزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی پاک افغان بارڈر طور خم کے مقام پر کی گئی اور انگور کے کریٹوں سے لدے ہوئے ٹرک کی باڈی میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 43 کلو 6 سو گرام ہیروئین برآمد کرکے افغانستان کے رہائشی دو مُلزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ منشیات افغانستان سے اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ایک مزید کارروائی میں کوٹ عبدل مالک انٹر چینج لاہور کے قریب کار کے ڈیش بورڈ میں بنے خُفیہ خانہ سے 7 کلو گرام ہیروئین اور 3 کلو گروم افیون برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔