سیلاب سے مزید 24 افراد جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد 1314 ہوگئی

ملک بھر میں مزید 115 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 703 ہوگئی

ملک بھر میں مزید 115 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 703 ہوگئی (فوٹو : سوشل میڈیا)

سیلاب کے باعث ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1314 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سول اور فوجی انتظامیہ اور فلاحی اداروں کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کا عمل جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 24 افراد جاں بحق اور 115 زخمی ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1314 اور زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 703 ہوگئی۔


دریں اثنا فوج کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی متاثرین کے انخلا کے لیے 338 پروازیں کیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 پروازوں پر 483 متاثرین کا انخلا ہوا، 41 ٹن راشن پہنچایا گیا، اب تک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز پر 3585 متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔


ملک بھر میں پاک فوج کے 147 ریلیف کمیپس، 284 ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس کام کر رہے ہیں، ریلیف کیمپس اور کلیکشن پوائنٹس پر امدادی اشیا کی وصولی اور تقسیم کا کام جاری ہے، اب تک 3 ہزار 570 ٹن خوراک اور 463 ٹن بنیادی ضرورت کی اشیا جمع کی جا چکی ہیں، کلیکشن پوائنٹس پر 17 لاکھ 78 ہزار 212 ادوایات بھی وصول کی گئیں۔



مزید پڑھیے: سیلاب؛ 28 ٹرینوں کا ''پہیہ جام'' خسارہ 11 ارب سے بڑھ گیا


اب تک 3021 ٹن خوراک، 407 ٹن اشیائے ضرورت 14 لاکھ 80 ہزار ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں ایک ہزار 617 ٹن راشن کے ساتھ پاک فوج 2 لاکھ 32 ہزار 811 راشن پیکس بھی تقسیم کر چکی ہے۔


پاک فوج کے ملک بھر میں 250 میڈیکل کیمپس پر 93 ہزار سے زیادہ متاثرین کا علاج و معالجہ جاری ہے، مریضوں کو تین سے پانچ روز کی مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ سیلاب سے متاثرہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ساگو پل کی تعمیر نو جاری ہے، ستونوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، سیہون کو بچانے کے لیے منچھر جھیل میں کٹ لگایا گیا ہے۔


این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے، پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کی 38 پروازیں، 10 ہزار 956 متاثرین ریسکیو کیے گئے۔ پاک بحریہ کی جانب سے 807 خاندانوں کو پناہ گاہیں فراہم کی گئیں۔ پاک بحریہ کی جانب سے 980 ٹن راشن اور 300 کلو گرام ادوایات بھی متاثرین کو فراہم کیا گیا۔ پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے 23 ہزار 554 افراد کا علاج و معالجہ کیا گیا۔


پاک فضائیہ کی جانب سے 152 پروازیں ہوئیں اور ایک ہزار 521 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے 2 ہزار 763 خیمے اور ایک لاکھ سے زیادہ کھانے کے پیکٹس فراہم کیے گئے۔ پاک فضائیہ نے ایک ہزار 280 ٹن راشن بھی فراہم کیا۔ پاک فضائیہ نے 16 ٹینٹ سٹیز اور 41 ریلیف کیمپس قائم کیے۔ پاک فضائیہ کے 35 فری میڈیکل کیمپس میں 27 ہزار 156 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

Load Next Story