مدرسے میں بچے پر تشدد پر قاری گرفتار
پولیس نے بچے کے والد امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
زمان ٹاؤن پولیس نے مدرسے میں بچے پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔
زمان ٹاون پولیس کے مطابق مدرسے کے طالبعلم 10 سالہ عبدالوہاب کو مدرسے کے قاری کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی اطلاع بچے کے والد نے فوری طور پر پولیس کو دی۔
پولیس نے بچے کے والد امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چھاپہ مار کارروائی کے دوران قاری عبید کو گرفتار کرلیا جسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔