سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم شروع
پیدائش سے لیکر 2 سال کے بچوں کو دست و اسہال، گردن توڑ بخار کی ویکسین لگائی جائیں گی
خیبر پختون خوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کے پیش نظر بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم شروع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر ای پی آئی پروگرام ڈاکٹر عارف کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں سمیت دیگر اضلاع میں مہم 12 روز جاری رہے گی، جس میں پیدائش سے لیکر 2 سال کے بچوں کو دست و اسہال، گردن توڑ بخار، کالی کھانسی، یرقان، ٹی بی، خناق، تشنج اور پولیوو روبیلا سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
ڈائریکٹر ای پی آئی پروگرام کہنا تھا کہ مہم کے لئے تمام ڈی ایچ اوز کو بنیادی صحت مراکز و مخصوص مقامات پر ویکسینیشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مہم کیلئے ایک لاکھ سے زائد بچوں کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت چیف منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ کمیٹی کا پہلااجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کی ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سمیت دیگر اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیلاب سے تباہ گھروں کی بحالی کے لیے متاثرین کو نقد رقم فراہم کی جائے اور فنڈ ریزنگ کے لیے دیگر بینکوں میں بھی اکاؤنٹ کھولے جائیں۔