کراچی گلشن اقبال میں میاں بیوی اور بیٹا قتل

موت بظاہر گلے میں پھندا لگنے سے واقع ہوئی، ڈاکٹرز

گھر کا سربراہ سمیر دھوراجی میں مچھلی فروخت کرتا تھا، واقعہ بظاہر تنگدستی کا نتیجہ نہیں معلوم ہوتا، پولیس۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

گلشن اقبال میں میاں بیوی اور ان کے 3 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب اہل محلہ کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو سمیر اور اس کی بیوی نیم مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ ان کا 3سالہ بیٹا عبداللہ دم توڑ چکا تھا۔ میاں بیوی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطابق موت بظاہر گلے میں پھندا لگنے سے واقع ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کا سربراہ سمیر دھوراجی میں مچھلی فروخت کرتا تھا، واقعہ بظاہر تنگدستی کا نتیجہ نہیں معلوم ہوتا، علاقہ مکینوں کو ان سے کوئی شکایت نہیں تھی اور نہ ہی ان کے گھر سے کبھی لڑنے جھگڑنے کی کوئی آوازیں آئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔
Load Next Story