آتشزدگی کا شکار فیکٹری سائٹ لمیٹڈ کی نادہندہ نکلی

سائٹ کے انجینئرزنے1997سے فیکٹری کے منطورشدہ نقشے اورتعمیرات کاموازنہ نہیںکیا،ذرائع

سائٹ کے انجینئرزنے1997سے فیکٹری کے منطورشدہ نقشے اورتعمیرات کاموازنہ نہیںکیا،ذرائع۔ فوٹو: ایکسپریس

ہولناک آتشزدگی کاشکار ہونے والی گارمنٹ فیکٹری سائٹ لمیٹڈکی نادہندہ نکلی۔

میسرز علی انٹرپرائزز نے پلاٹ نمبر F-67کے کنزروینسی،رینٹ اور ڈیولپمنٹ چارجز کی مد میں زمین کے لینڈلارڈ ادارے سائٹ لمیٹڈکوادائیگیاں2سال قبل ہی روک دی تھیں جن پر اصل چارجز کے ساتھ جرمانہ بھی عائدہوچکاہے۔ آتشزدگی کا شکارفیکٹری کے لیے 0.96ایکڑ زمین 16جنوری 1965کو میسرز گل اینڈکوالاٹ کی گئی جس کے لیے ٹیکسٹائل، ٹائول،کاٹن،ولن، نٹ ویئر، ہوزری اورریڈی میڈ گارمنٹ کی ٹریڈکی اجازت لی گئی،1974میں لمیٹڈکمپنی قائم کرکے لیزڈیڈمکمل کی گئی،1997میں کمپنی موجودہ مالکان کوٹرانسفرکی گئی اورعبدالعزیزکے نام لیز ڈیڈرجسٹر کی گئی،فیکٹری میں وقتاً فوقتاً تعمیرات کی گئیں۔


سائٹ لمیٹڈ نے آخری ڈرائنگ منظورکی جس میں بیسمنٹ،گرائونڈ،پہلی اوردوسری منزل کانقشہ لیبرسیفٹی فزیبلیٹی کے ساتھ جمع کرایاگیا،اس نقشے میں فیکٹری پرالگ الگ بلاکس کی تعمیر دکھائی گئی ہے جس میں ہربلاک کے عقب میں ہنگامی اخراج کے راستے اورتمام بلاکس کے درمیان ایک بڑی گزرگاہ دکھائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سائٹ لمیٹڈکے انجینئرز نے 1997سے اب تک فیکٹری کا دورہ کرکے نقشے اور تعمیرات کا موازنہ نہیں کیا جس کا فائدہ اٹھاکر فیکٹری مالکان نے غیرقانونی طور پر فیکٹری میں تعمیرات کیں ہنگامی اخراج کے راستے بندکردیے گئے،عمارت کی ڈرائنگ میں ایک مرکزی دروازہ دکھایاگیا لیکن فیکٹری مالکان نے بلاک کے فرنٹ کے ساتھ عقبی راستے پربھی ایک بڑا دروازہ بنادیاجو پراسرارطورپر آتشزدگی کے باوجودبندرہا اورفائرفائٹرزنے ان دروازوںکوتوڑکرآگ بجھانے کیلیے پانی ڈالا۔ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان کاآفس ٹیکسٹائل پلازہ ایم اے جناح روڈپرواقع ہے جہاں آتشزدگی کے بعدسے تالے ڈال دیے گئے ہیں۔
Load Next Story