شمالی افغانستان میں خود کش حملے میں 15 افراد ہلاک درجنوں زخمی

فریاب کے علاقے میمانا میں رکشے میں سوار خود کش بمبار نے خود کو مارکیٹ میں دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا۔

دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔فوٹو:اے ایف پی/ فائل

DUBAI:
افغانستان کےشمالی صوبے فریاب میں خود کش حملے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کے علاقے میمانا میں رکشے میں سوار خود کش بمبار نے خود کو مارکیٹ میں دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے صوبے جلال آباد میں مقناطیسی کاربم دھماکے میں صوبہ ننگرہارکے ضلع نزیان کے گورنر نور آغا کامران ایک باڈی گارڈ سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story