دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس عمران خان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع
عدالت نے اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں بھی توسیع کردی
اسلام آباد کی عدالت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔
اسلام کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا نے عمران خان، اسد قیصر، اسد عمر اور فیصل واوڈا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے منظورکرلیا گیا۔
عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔
پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فیاض چوہان کو مقدمے سے بری کیا جائے جس پر جج نے ریمارکس دئیے کہ ضمانت کی اسٹیج پر ہم کیسے ملزم کو مقدمے سے بری کرسکتے ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا کہ اسد عمر کی حد تک میرٹ پر تفتیش کریں اور اگر اسد عمر شامل نہیں تو ان کو مقدمے سے فارغ کریں۔