’دل کیا چیز ہے آپ میری جان لیجیے‘ پر جھانوی کپور کے رقص کی ویڈیو وائرل

80 کی دہائی کی کامیاب ترین فلم امراؤ جان ادا کا یہ نغمہ اداکارہ ریکھا پر فلم بند ہوا تھا

جھانوی کپور ان دنوں فلم مسٹر اینڈ مسز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، فوٹو: ویڈیو گریب

ماضی کا مقبول ترین نغمہ ''دل کیا چیز ہے آپ میری جان لیجیے'' ہو اور اُس پر پہلی خاتون سپر اسٹار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے کلاسیکل رقص کیا ہو تو اس پُرفارمنس کو نظر انداز کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ''مسٹر اینڈ مسز ماہی'' کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اپنی ان مصروفیات سے مداحوں کو بھی سوشل میڈیا پر آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

انسٹاگرام پر جھانوی کپور نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کریو گرافر کے ساتھ ماضی کے مقبول ترین نغمے ''دل کیا چیز ہے آپ میری جان لیجیے'' پر رقص کر رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر اپ لوڈ ہوتے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صارفین تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔



وہ اس نغمے میں ہو بہو ریکھا کی طرح رقص کرتی نظر آرہی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہدایت کار بونی کپور اور سری دیوی کی سب سے بڑی بیٹی جھانوی کپور نے فلم انڈسٹری میں اپنا الگ مقام بنانے کے لیے کمر کس لی ہے اور رقص میں مہارت کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جھانوی کپور کے اسی نغمے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تاہم اس بار وہ زیادہ تیاری سے آئیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)






2018 میں فلمی زندگی کا آغاز کرنے والی 25 سالہ جھانوی کپور کی اب تک چار فلموں میں کام کرچکی ہیں اور آج کل ہدایت کار شرن شرما کی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی تیاریاں کر رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ راج کمار راؤ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

۔
Load Next Story