شہزاد رائے کے ادارے نے سرکاری اسکولوں میں کوڈنگ پروگرام متعارف کرادیا
پروگرام سے سوال پوچھنے کی صلاحیت، تخلیقی سوچ اور شعور پیدا ہوگا جس کے باعث جنسی بدسلوکی میں بھی کمی ہوگی،شہزاد رائے
شہزاد رائے کے ادارے نے سرکاری اسکولوں میں کوڈنگ پراگروام متعارف کرادیا ہے جس کے تحت تیسری سے آٹھویں جماعت کی طلبات میں اسٹیم ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکول میں طلبات کے لیے کوڈنگ پروگرام کے آغاز پر منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او زندگی ٹرسٹ شہزاد رائے نے ڈیجیٹل دنیا میں اسٹیم ایجوکیشن اور کوڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
شہزاد رائے نے کہا کہ ہمارے ملک میں بڑی تعداد میں سرکاری اسکولوں میں بچے پڑھتے ہیں ٹیکس پئیراسٹاف ہے پھر بھی سرکاری اسکولوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے، میں نے 2007 سے جدوجہد کر کے بچوں کی تعلیم کو فروغ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلزاسکول اور خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول میں کوڈنگ پروگرام متعارف کروایا ہے، ہمارا مقصد جدید تعلیم سے بچوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔
شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ نصاب میں تبدیلی کی وجہ سرکاری اسکولوں میں کوڈنگ عام کرنا ہے، کوڈنگ کے ذریعے طلبہ میں سوال پوچھنے کی صلاحیت، تخلیقی سوچ میں اضافہ اور شعور پیدا ہوگا، جس کے باعث جنسی بدسلوکی میں بھی کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جب طلبہ میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھوٹی عمر سے ہوگی تو ہی ملک ترقی کرے گا، پائلٹ منصوبوں کے ذریعہ سرکاری اسکول کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کرتے آرہے ہیں۔
شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں کا ماحول تبدیل ہوگا تو میوزک ، آرٹ اور دیگرنصابی سرگرمیاں ہونگی ،بچے کوڈنگ سیکھیں گے تو آئی ٹی میں جلد مہارت حاصل کر کے ملک کی معیشت کو مضبوط کریں گے اور ملک میں ترقی ہوگی۔