ایشیا کپ میں ’’اگر مگر‘‘ کے سب در بند ہوگئے

پاکستان کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کی بھارتی دعائیں پوری نہیں ہوئیں

سری لنکا پر سے بھی غیریقینی کی تلوار ہٹ گئی، 11 ستمبر کو پاکستان سے فائنل۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

ایشیا کپ میں ''اگر مگر''کے سب در بند ہوگئے، پاکستان کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کی بھارتی دعائیں پوری نہیں ہوئیں۔

ایشیا کپ کے اپنے اہم ترین میچ میں پاکستان ٹیم نے افغانستان کو شکست دے کر ''اگر مگر'' کے تمام در بند کردیے ، سپر فور راؤنڈ کے اپنے ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے تقریباً آؤٹ ہوگئی تھی ، اس کے فائنل میں رسائی کی ایک موہوم سی امید باقی تھی۔

مزید پڑھیں: طاقت کا نشہ بھارت کے سر سے اترنے لگا

کھلاڑی اور شائقین دعا کررہے تھے کہ پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوجائے تو اس سے اگر مگر کا کھیل ہوجاتا، بھارت اگر افغانستان پر فتح حاصل کرتا اور پاکستان آئی لینڈرز سے بھی ہار جاتا تو پھر گرین شرٹس، بھارت اور افغانستان تینوں کے2،2 پوائنٹس ہوتے، اس طرح بہتر رن ریٹ والی ٹیم سری لنکا سے فائنل کھیلتی۔


مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارت کے فائنل کھیلنے کی آخری امید افغان ٹیم

 

دوسری جانب پاکستان کی افغانستان پر فتح سے سری لنکا پر سے بھی غیریقینی کے بادل بھی چھٹ گئے ، پاکستان یہ میچ ہار جاتا اور اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو ہرادیتا، دوسری جانب افغانستان بھارت کو مات دے دیتا تو پھر گرین شرٹس، آئی لینڈرز اور افغان ٹیم تینوں کے 4،4 پوائنٹس ہوجاتے اور فائنل بہتر رن ریٹ والی 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں۔

اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔
Load Next Story