پشاور ڈینگی نے مزید ایک شخص کی جان لے لی 107 نئے کیسز رپورٹ
صوبے میں سب سے زیادہ 44 کیسز دیر لوئر سے رپورٹ ہوئے
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع مردان میں ڈینگی نے ایک اور شخص کی جان لے لی جب کہ صوبے میں 107 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ ڈینگی کے متاثرہ کیسز دیر لوئر سے رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 44 ہے۔
علاوہ ازیں مردان سے 26،کوہاٹ 14،چارسدہ 9،نوشہرہ 5،ڈی آئی خان 2،ہری پور، باجوڑ، پشاور، کرک، لکی مروت، مالاکنڈ، جنوبی وزیرستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔