کوئٹہ میں آٹے کی قلت برقرار 20 کلو کا تھیلہ 2600 روپے کا ہوگیا
نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں تندور بند
کوئٹہ میں آٹے کی قلت برقرار ہے، جس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہر میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے، بصورت دیگر جمعرات سے شہر کے تمام تندور بند رہیں گے۔
پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ روٹی مہنگی کرنے یا اس کا وزن کم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ جمعرات کو تندوروں پر روٹی نہیں ملے گی، صارفین متبادل انتظام کرلیں۔