افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او کا آصف علی پر پابندی کا مطالبہ
پاکستانی کرکٹر کا ردعمل 'حماقت' کے سوا کچھ نہیں تھا، شفیق ستانکزئی
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹیو شفیق ستانکزئی نے ایشیاکپ کے بقیہ میچوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
سابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو شفیق ستانکزئی اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان بالر فرید احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ میں آصف علی پر بقیہ میچوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی کا یہ عمل 'حماقت' کے سوا کچھ نہیں تھا، انہیں بالر کو دھکا اور پرتشدد رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھے، کسی بھی باؤلر کو جشن منانے کا حق ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ افغان شائقین میچ کی ہار کے بعد آپے سے باہر
گزشتہ روز افغانستان اور پاکستان کے مابین کھیلے گئےمیچ میں آخری اوور پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچایا۔
مزید پڑھیں: افغان کرکٹر کی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم
قبل ازیں میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے بھی دیئے تھے جبکہ افغان شائقین نے پاکستان سے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں توڑ دیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے جس سے متعدد پاکستانی شائق شدید زخمی ہوگئے تھے۔