وزیراعظم نوازشریف کو ملائیشین ہم منصب کا فون طیارے کی تلاش میں تعاون کی درخواست
طیارے کے پاکستان میں اترنے کی خبر بے بنیاد ہے اگر طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتا تو ریڈار سسٹم میں نظرآتا،دفترخارجہ
وزیراعظم نوازشریف کو ملائیشیا کے ہم منصب نے ٹیلی فون کرکے لاپتا ملائشین طیارے کی تلاش میں تعاون کی درخواست کی ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو ان کے ملائشین ہم منصب نجیب رزاق نے فون کیا اور لاپتا ہونے والے ملائشین طیارے کی تلاش میں تعاون کی درخواست کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے ملائشین ہم منصب نجیب رزاق کو طیارے کی تلاش میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملائیشیا اس سلسلے میں بھارت سمیت کئی ممالک سے تعاون مانگ چکا ہے اور خطے کے تمام ممالک سے طیارے کی تلاش میں تعاون کی بھی اپیل کررہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کے پاکستان میں اترنے کی خبریں بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں اگر طیارہ پاکستانی حدود میں بغیر اجازت داخل ہوتا تو ریڈار سسٹم میں اس کا ڈیٹا موجود ہوتا اورالرٹ بھی جاری ہوجاتا۔
واضح رہے کہ ملائشین طیارہ گزشتہ کئی روز سے لاپتا ہے جس کی تلاش کے لئے ملائیشیا نے امریکا،جاپان،پاکستان اور بھارت سمیت 25 ممالک سے مدد مانگی ہے۔