حکومت 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرض مؤخر کروانے کیلیے کوشاں
جن ممالک سے قرض مؤخر کروایا جائے گا ان میں جاپان، اٹلی اور اسپین شامل ہیں
وفاقی حکومت نے جاپان، اٹلی اور اسپین کے ساتھ بھی قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کے لیے معاہدے کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن نے ان ممالک کے ساتھ قرضوں کی ادائیگیوں کو مؤخر کرنے کے معاہدوں کے مسودوں کو حتمی شکل دیدی ہے، ای سی سی کی منظوری اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق جی 20 ممالک سے قرض موخر اقدامات کے تحت ان تین ممالک سے 6 معاہدوں میں 18 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا قرض مؤخر کروایا جائے گا۔
جاپان سے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض مؤخر کرنے کا ایک اور معاہدہ بھی کیا جائے گا جبکہ جاپان سے تین معاہدوں میں مجموعی طور پر 18 کروڑ ڈالر سے زائد، اسپین سے 31 لاکھ ڈالر اور اٹلی سے 11 لاکھ ڈالر قرض مؤخر کروایا جائے گا۔
اقتصادی امور ڈویژن ذرائع کے مطابق جی 20 ممالک سے تیسرے سیشن میں اب تک 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے قرض مؤخر ہو چکے ہیں، تین ممالک سے معاہدوں کے بعد یہ رقم 1 ارب 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہو جائے گی۔