پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا شاہد آفریدی

پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کو سپورٹ کیا ہے، قومی ٹیم کے سابق کپتان

(فوٹو: ٹوئٹر) پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کو سپورٹ کیا ہے، قومی ٹیم کے سابق کپتان

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کو سپورٹ کیا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کھیل میں کبھی کبھی ماحول ایسا ہو جاتا ہے لیکن یہ سب کچھ نہیں ہونا چاہیے، کرکٹ اور دیگر کھیل لوگوں کو جوڑتے ہیں۔

سینیئر بیٹر محمد رضوان سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اوپنر اگر سمجھتا ہے کہ وہ کھیل سکتا ہے تو اسے کھیلنا چاہیے، تاہم اگر رضوان کی انجری اس کو تنگ کر رہی ہے تو اسے آرام کروانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ افغان شائقین میچ کی ہار کے بعد آپے سے باہر

مسلسل خراب کارکردگی کے شکار قومی کپتان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کسی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے، بابراعظم ہمارا سب سے بہترین کھلاڑی ہے، سری لنکا کے خلاف فائنل کے لیے پاکستان فیورٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایک محب وطن پاکستانی سے پوچھ رہے ہیں کہ فائنل کون جیتے گا، میری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، بابر اعظم ورلڈ کلاس پلئیر ہے اور میری آج بابر سے بات ہوئی، میں نے اسے حوصلہ دیا ہے۔


مزید پڑھیں: افغان کرکٹر کی بدتمیزی پر شعیب اختر شدید برہم

سابق کپتان نے کہا کہ قدرتی آفات کے سبب اس وقت پاکستان پر مشکل وقت ہے، سیلاب متاثرین کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اس وقت بھی سیلاب متاثرین کے لیے کام کر رہی ہے، اس مشکل کے وقت میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میمن لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، میمن لیگ کی انتظامیہ انڈر 19 اور انڈر16 بچوں کو بھی موقع دے، میمن کمیونٹی فلاحی کاموں میں بہت آگے رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: افغان بولر اورآصف علی کے الجھنے کے معاملے پر آئی سی سی کا فیصلہ سامنے آگیا

واضح رہے کہ میچ کے آخری اوور پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچادیا تھا۔

قبل ازیں میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے بھی دیئے تھے۔ جبکہ افغان شائقین کرکٹ نے پاکستانی سپورٹرز پر میدان میں کرسیوں سے حملے کیے تھے۔
Load Next Story