سندھ حکومت نے ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کراچی کو تبدیل کردیا

ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول کراچی شاہد زمان کو فارغ کرکے ان کی جگہ فرناز ریاض کو نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے

ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول کراچی شاہد زمان کو فارغ کرکے ان کی جگہ فرناز ریاض کو نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کراچی کو تبدیل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کراچی شاہد زمان کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ پرنسپل کیڈر کی گریڈ 20 کی خاتون افسر اور ایڈشنل ڈائریکٹر فرناز ریاض کو ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن ایلیمینٹری/ سیکنڈری/ ہائر سکینڈری کراچی کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔


اس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق شاہد زمان کو ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کے عہدے سے ہٹا کر گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ٹنڈو باگو ضلع بدین کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہد زمان اور ان کے پی اے عمران سولنگی پر اسکولوں کے لیے فرنیچر کی خریداری میں سنگین بدعنوانیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کا سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری کی جانب سے نوٹس لیا گیا اور ایک ماہ قبل انہیں عہدے سے فارغ کرنے کی سمری چیف سکریٹری کو بھیجی تھی تاہم پی اے عمران سولنگی تاحال عہدے پر برقرار ہیں۔
Load Next Story