ہنی سنگھ اور شالینی تیلور کے درمیان طلاق ایک کروڑ ہرجانے پر تصفیہ

دہلی کے ایک فیملی کورٹ میں جوڑے کے درمیان طلاق کے بعد ہرجانے کی رقم پر تصفیہ ہوگیا۔

شالینی نے ہنی سنگھ پر تشدد سمیت مالی فراڈ کے الزامات لگائے تھے، فوٹو: انسٹاگرام

معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالینی تیلور کے درمیان طلاق کے ذریعے علیحدگی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے ایک فیملی کورٹ میں جوڑے کے درمیان طلاق کے بعد ہرجانے کی رقم پر تصفیہ ہوگیا اور ہنی سنگھ نے اپنی اہلیہ کو ایک کروڑ انڈین روپے ادا کیے ہیں۔


قبل ازیں شالینی تیلور نے کورٹ میں ایک کیس داخل کرایا تھا کہ اسے شوہر کی طرف سے ذہنی ، زبانی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

شالینی نے ہنی سنگھ سے بیس کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر مالی بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

ہنی سنگھ نے شالینی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کو شالینی کے الزامات سے سخت ذہنی تکلیف پہنچی ہے۔
Load Next Story