سرکاری اسپتال میں علاج نہ ہونے اور پولیس کے تشدد پر مریض کی خودکشی

پولیس نے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ (ایم ایس) اور پولیس اہلکار کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ (ایم ایس) اور پولیس اہلکار کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

ٹنڈو محمد خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں علاج نہ کرنے اور پولیس کے تشدد پر دلبرداشہ مریض نے اسپتال کے سامنے گندے پانی کی نکاسی کے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

ایک شخص ڈی ایچ کیو اسپتال میں علاج کے لیے آیا جہاں اس کا علاج نہ کیا گیا، احتجاج کرنے پر پولیس اہلکار نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تذلیل اور بیماری سے دلبرداشہ مریض نے اسپتال کے سامنے ڈرینیج کے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر کافی دیر بعد ریسیکیو اہلکار وہاں پہنچے اور لاش کو کنویں سے نکالا لیکن تب تک اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔




پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ (ایم ایس) اور تشدد میں ملوث ایک پولیس اہلکار کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایم ایس پر مقدمے کے اندراج کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا۔
Load Next Story