اورنج لائن آج سے کراچی کے عوام کے لیے کھول دی جائے گیشرجیل میمن

روزانہ ہزاروں شہری اس جدید پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ سے مستفید ہونگے،شرجیل میمن

فوٹو: ایکسپریس

صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج سے اورنج لائن ( بی آر ٹی عبدالستار ایدھی) کراچی کے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے، روزانہ ہزاروں شہری اس جدید پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ سے مستفید ہونگے ۔


شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔




انہوں نے کہا کہ موجودہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اورنج لائن کی افتتاحی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔



کراچی کے شہری آج سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
Load Next Story