چینی آئی پی پیز کے تحفظات دور کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل
فنانس، پاور ڈویژنز،سی پیک نمائندے شامل، سہولیات دینے کیلیے پرعزم، مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا پرچم بردار اور اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ چائنیز آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا پرچم بردار اور اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر، وزیراعظم کے معاونین خصوصی محمد جہانزیب خان، طارق فاطمی، ظفرالدین محمود، چینی آئی پی پیز کے سی ای اوز اور وزارت خزانہ اور پاور ڈویژنز کے سینیئر افسران نے بھی موجود تھے۔
اجلاس میں پاکستان میں چینی آئی پی پیز کو بقایا اجات کی دائیگیوں کے معاملے اور ان کو درپیش دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخزانہ نے چینی آئی پی پیز کے حکام کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تحفظات کو فوری طور پر دور کریں گے، وزیر خزانہ نے فنانس، پاور ڈویژنز اورسی پیک کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو چینی آئی پی پیز کے ساتھ مستقل بنیادوں پر ملاقاتیں کرے گی تاکہ ان کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔
دریں اثناء ایشین انفرا اسٹرکچر اینڈ انوسٹمنٹ بینک کے وفد نے وزیرخزانہ سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر اینڈ انوسٹمنٹ بینک نے عوام کی سماجی ترقی کیلیے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کو سراہتے ہوئے پاکستان کیلیے بینک کی مالی امداد اور تعاون میں اضافہ کی یقین دہانی کرائی۔