خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جلسوں میں مصروفیات کے باعث التوا کی درخواست منظور، سماعت ملتوی
ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےجلسوں میں مصروفیات کے باعث لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا کی درخواست دی ہے۔
درخواست کی سماعت میں خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، تاہم التوا کی درخواست کے باعث ان کی عمران خان کے بیان پر جرح مؤخر کردی گئی۔ عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت نے عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔