اسلام آباد 24 گھنٹوں کے دوران 67 افراد ڈینگی کا شکار
دیہی اور شہری علاقوں متاثرہ افراد کی تعداد 613 ہوگئی
اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی مچھر نے 67 افراد کا اپنا شکار بنالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 32 جبکہ شہری علاقوں میں 35 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 388 ہوگئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 225 افراد ڈینگی سے متاثر ہیں۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں اب تک ڈینگی سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کو اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔