سیاسی معاملات میں مشاورت کیلئے پی ٹی آئی کی 23 رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

ایڈوائزری کمیٹی نے صوبہ بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اور تنظیمیں جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا

(فوٹو : فائل)

 

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی معاملات میں مشاورت اور ان کے حل کیلئے 23 رکنی ایڈوائزری کمیٹی بنا دی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی معاملات پر مشاورت اور حل کیلئے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اور پی ٹی آئی کےصوبائی صدر پرویز خٹک کی سربراہی میں صوبائی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی میں اسد قیصر، حاجی شوکت علی ، سابقہ گورنر شاہ فرمان ، علامہ نورالحق قادری ، شہریار آفریدی ، فضل خان ، جنید اکبر ، عاطف خان ، شوکت یوسفزئی ، شہرام ترکئی ، ظاہر شاہ طورو شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری کمیٹی کا صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اور تنظیمیں جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story