’برہماسترا‘ کا جادو چل گیا دو دن میں 160 کروڑ کی کمائی
فلم کے افتتاحی ویک اینڈ کے لیے 23 کروڑ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم برہماسترا نے 2 دنوں میں 160 کروڑ بھارتی روپےکی کمائی کرلی۔
410 کروڑ بھارتی روپے میں تیار ہونے والی فلم کی باکس آفس پر پہلے دن ریکارڈ کمائی ہوئی ہے۔
برہماسترا کے ڈائریکٹر آیان مکھرجی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو دن کی کمائی کا مجموعہ شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا میں محبت سے بڑا کوئی برہماسترا نہیں ہے۔
برہماسترا 9 ستمبر کو بھارت میں 5,019 اسکرینز اور بیرون ملک تقریباً 3,894 اسکرینز پر ریلیز کی گئی ہے۔
فلم میں رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے علاوہ ناگارجن، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور مونی رائے بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
برہماسترا نے بھارت میں پہلے دن 36 کروڑ اور دنیا بھر سے مجموعی طور پر 75 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جب کہ دوسرے دن بھارت میں 42 کروڑ اور دنیا بھر میں 85 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
توقع کی جارہی ہے کہ فلم کی کمائی تیسرے روز ہی 250 کروڑ روپے ہوجائے گی۔
فلم کے افتتاحی ویک اینڈ کے لیے 23 کروڑ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے۔ اس طرح 'برہماسترا' نے ایڈوانس بکنگ میں 'RRR' کو مات دے دی ہے۔ تاہم 'براہمسترا' اس معاملے میں 'KGF 2' سے پیچھے ہے۔