ہمایوں سعید نے 50 برس کی عمر میں تروتازہ جوانی کا راز بتادیا

بہت زیادہ کھاتا ہوں اور کھانے میں زیادہ پرہیز کو ترجیح نہیں دیتا۔ اداکار

ایک انٹرویو میں سپر اسٹار ہ نے اپنی جھریوں سے پاک ترو تازہ جلد کے بارے میں بات کی ہے،فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار ہمایوں سعید نے 50 سال کی عمر میں بھی جوان نظر آنے کا راز بتا دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سپر اسٹار ہمایوں سعید نے اپنی جھریوں سے پاک ترو تازہ جلد کے بارے میں بات کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ میں لندن میں ایک اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ کر رہا تھا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ اپنے چہرے کے ساتھ ایسا کیا خاص کرتے ہیں کہ آپ کی جلد پر بالکل بھی جھریاں نہیں ہیں۔


ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ اداکارہ مجھ سے عمر میں چھوٹی تھیں لیکن ان کے چہرے پر جھریاں تھیں۔

اداکار کے مطابق ان کے خیال سےاس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ کھاتے ہیں اور کھانے میں زیادہ پرہیز کو ترجیح نہیں دیتے۔

ہمایوں سعید نے یہ بھی بتایا کہ وہ جوگنگ کرتے ہیں اور زیادہ وزن اٹھا کر ورزش کرنے کی بجائے کارڈیو کو ترجیح دیتے ہیں جس سے یقیناً ان کی صحت بہتر رہتی ہے۔
Load Next Story