ضلع ٹھٹھہ میں 6800 ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر

باردانہ فراہم کر دیا، سو کلو کی بوری3 ہزار روپے میں خریدی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

باردانہ فراہم کر دیا، سو کلو کی بوری3 ہزار روپے میں خریدی جائے گی،ڈپٹی کمشنر۔ فوٹو: فائل

MADRID:
ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی ہدایت پر ٹھٹھہ ضلع کیلیے 6800 ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


دربار ہال مکلی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت آبادگاروں سے سو کلو گرام گندم کی بوری3 ہزار روپے کے حساب سے خرید کی جائے گی جس کیلیے باردانہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی خریداری مرکز کے انچارج کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی اجازت کے بغیر باردانہ آبادگاروں کو دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں محکمہ خوراک کے افسران کی زیر نگرانی گندم خریداری کیلیے 8 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں عابد سلیم قریشی، عمران علی، اسسٹنٹ کمشنرز و مختارکاروں کے علاوہ محکمہ خوراک کے افسران نے شرکت کی۔
Load Next Story