وزیراعظم کی دادو گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت

اعلیٰ سول اور فوجی حکام دادو گرڈ اسٹیشن کو بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں، شہباز شریف

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے دادو میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر 500 کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے والے گرڈ اسٹیشن کو بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز نے دادو میں سیلابی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سول اور فوجی حکام کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی ہے۔


دوسری جانب منچھر جیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے، پانی کے ریلے یونین کونسل خدا باد اور مراد آباد میں بھی داخل ہوگئے ہیں جس سے وہاں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: منچھر جھیل میں پانی کی سطح تشویشناک، بند میں شگاف سے درجنوں مچھیرے پھنس گئے

آخری اطلاعات آنے تک منچھر جیل کا پانی دادو سے صرف پانچ کلو میٹر دور تھا، خدشے کے پیش نظر حکام نے علاقے کو پہلے ہی خالی کرانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
Load Next Story