رنویر سنگھ کے اپنے ہی باڈی گارڈ نے اُنہیں تھپڑ مار دیا ویڈیو وائرل

رنویر سنگھ باڈی گارڈ سے تھپڑ لگنے پر حیران ہوگئے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنویر سنگھ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ ایک ایونٹ میں موجود ہیں(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے اسٹار رنویر سنگھ کو اپنے ہی باڈی گارڈ نے پھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنویر سنگھ اپنے باڈی گارڈ اور دیگر افراد کے ساتھ ایک ایونٹ میں موجود ہیں جہاں لوگوں نے انہیں گھیر رکھا ہے۔

ان کا باڈی گارڈ لوگوں کے ہجوم کو دور کرنے کی کوشش کرنے کیلئے ہاتھ اُٹھا کر دور ہٹنے کا اشارہ کرنے لگتا ہے کہ غلطی سے اس کا ہاتھ جاکر رنویر سنگھ کے گال پر پڑجاتا ہے۔



رنویر سنگھ باڈی گارڈ کے ہاتھ سے تھپڑ لگنے پر اپنے گال پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں اور مسکرا کر کہتے ہیں 'کیا ہوگیا یار' اور آگے چل پڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رنویر سنگھ نے آئفا ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ ملنے پر اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کو ان کی کامیابی کا راز اور گھر کی لکشمی قرار دیا تھا اور وہ اس موقع پر آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔








View this post on Instagram


A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)




Load Next Story